تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کاضلع دیر کے رہائشی کی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں مبینہ موت کے معاملے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع دیر کے رہائشی کی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں مبینہ موت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا جس پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔نوجوان حسن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تھا جس کو گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ وزیراعلی نے حسن کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ماورائے عدالت اور خلاف قانون عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔