تازہ ترین

وزیر اعلی سے ملاقات کرکے ریشن کو ایمر جنسی ڈیکلئیر کرکے متاثرین کی مدد اور ہنگامی مکانات کی تعمیر کرنے کی کوشش کروں گا۔معاون خصوصی وزیرزادہ

چترال (محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی۔خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے ریشن میں کئی افراد کے بے گھر ہونے اور اپر چترال روڈ بلاک ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاہے۔ کہ باوجود کے مسلسل کوشش اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے اس علاقے کو بچانے کیلئے چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری کے ہم محکمانہ پیچیدہ طریقہ کار اور کام میں سست روی کی وجہ سے ریشن کے گھروں اور روڈ کو نہ بچا سکے۔ جس کا میں دل سے اعتراف کرتا ہوں۔ اگر بروقت اس کیلئے کچھ کیا جاتا۔ تو شاید لوگوں کے گھروں کو بچایا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز میں وزیر اعلی سے خصوصی ملاقات کروں گا۔ اور ریشن کو ایمر جنسی ڈیکلئیر کرکے پی ڈی ایم اے اور سول ایڈمنسٹریشن کے ذریعے متاثرین کی مدد اور ہنگامی مکانات کی تعمیر کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ متاثرین کیلئے متبادل زمین فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو زندگی بھر فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ این ایچ اے کے آفیسرز چترال پہنچ چکے ہیں اور بہت جلدروڈ کی بحالی ممکن ہو جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔