تازہ ترین

ڈویژن کے صدر مقام کے لئے تیمرگرہ کے مطالبے سے چترال کے دو اضلاع اور اپر دیر کا ضلع محرومیوں کا شکار ہوگا۔سید حسرت رہنما دیر چترال ایکشن کمیٹی

چترال (چترال ایکسپریس) دیر چترال ایکشن کمیٹی کے رہنما سید حسرت نے چترال، دیر اور باجوڑ کے پانچ اضلاع پر مشتمل ڈویژن کے صدر مقام کے لئے بعض حلقوں کی طرف سے تیمرگرہ کا مطالبہ کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جغرافیائی لحاظ سے تیمرگرہ اس مجوزہ ڈویژن کے ایک سرے پر واقع ہے جس سے چترال کے دو اضلاع اور اپر دیر کا ضلع محرومیوں کا شکار ہوگا کیونکہ اس مقام سے ان کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ لویر دیر قومی جرگہ کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے بارے میں اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا یک طرفہ فیصلہ دیر بالا اور دیر پائین کے عوام کو لڑانے کی سازش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور اسے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آج سے رابطہ عوام دیر، چترال اور سیاسی وسماجی رہنماؤں، وکلاء برادری سے ملاقاتیں شروع کردی گئی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد وہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لئے موزوں مقام کا حتمی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔