این سی او سی کے ہدایات کی روشنی اور بہترین عوامی مفاد میں شندور میلہ 2021منسوخ

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری کھیل،ثقافت اور سیاحت کے محکمے کے ساتھ مذاکرات ہوئی جسمیں شندور میلے کے انعقاد کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور یہ نتیجہ اخذ کی گئی کہ این سی او سی کے جاری کردہ ہدایات بابت سماجی فاصلے اور محفوظ سیاحت کانفاذ ناممکن ہوگا۔اس لئے اس میلے کا انعقاد کویڈ 19کے پھیلاؤ کا باعث ہوگا۔اس کے علاوہ ہیڈکوارٹر فرنٹیرکور(شمال) بذریعہ مراسلہ 27مئی 2021 کواس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ اس میلے کا انعقاد اس سال نہ ہو۔اس تناظر میں سیکرٹری محکمہ سیاحت نے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشورے کے بعد اور مجاز حکام کی اجازت اور رضامند ی سے فیصلہ کیا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں شندور میلہ 2021منسوخ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔