ریشن شادر متاثرین کو حکومت فوری طورپر متبادل زمین مہیا کریں۔ صدرکاغلشٹ کمیٹی مختاراحمد سنگین
بونی(چترال ایکسپریس)کاغلشٹ کمیٹی کے صدر مختار احمد سنگین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشن شادر متاثر ین کو حکومت فری طور پر ریلیف دے۔ جن افراد کے گھر اور زمینیں متاثر ہوئی ہیں ان کو فری طور پر متبادل زمین مہیا کیا جائے۔ اگر حکومت ان کو ریلیف نہیں دے سکتی تو میں بحیثیت صدر کاغلشٹ کمیٹی یہ اعلان کرتا ہوں کہ کاغلشٹ میں بونی ایریا میں ہم ان کو اپنی زمین میں حصہ دینگے۔ اُنہوں نےاس سلسلے میں متاثرین سے گزارش کی ہے کہ بونی کاغلشٹ کمیٹی سے رابطہ کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں