یونیورسٹی آف چترال میں پروونشیل زکواۃیڈمنسٹریشن سکالرشپ کےلیےطلباء وطالبات سے انٹرویو لیے گئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین شرر نے انٹرویو کی نگرانی کی۔

چترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز یونیورسٹی آف چترال میں پرووسٹ آفس کےزیر اہتمام زکواة سکالرشپ کے لیے طلباءوطالبات سے انٹرویو لیے گیے۔ ڈسٹرکٹ زکواة آفیسرناصراللہ ،ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین محمد قاسم ، پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین اسسٹنٹ پروفیسربشارت حسین ، پرووسٹ آفس سےشاہ عبدالقادر، اعجاز احمد اور پرویز علی شاہ نے زکواة سکالرشپ کے لیے طلباء وطالبات سے انٹرویو لیے۔زکواة سکالرشپ کے لیے اس دفعہ حکومت کی جانب سے یونیورسٹی آف چترال کو تین لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ جو کہ انٹرویو کے بعدمستحق طلباءوطالبات میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔