تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کابنوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے سنئیر وکیل کے قتل کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل بشیر رحمٰن برکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے بزدلانہ قدم قرار دیا ہے۔ وزیراعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔