تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا۔

ویکسینیشن سنٹر صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

چترال(چترال ایکسپریس)گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی آف چترال میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامی عملہ اور فیکلٹی ممبرز کی ویکسینیشن مکمل کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف چترال کے طلباء و طالبات کے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اور جلد مکمل کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے عملے کے کام کو سراہا۔ انہوں نے سٹاف اور طلباء و طالبات پر ذور دیا کہ اپنے اپ کو محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لگوائیں کیونکہ کورونا ایک جان لیوا وبا ہے۔ اور ویکسین ہی اس سے بچاو کا واحد زریعہ ہے۔ یونیورسٹی کورونا ویکسینیشن سنٹر کے فوکل پرسن مصطفیٰ کمال کے مطابق یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ویکسینیشن سنٹر صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔