تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس کی ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس معظم جا ہ انصاری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیس کے شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کو جاری رکھنے، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے معظم جاہ انصاری کو بحیثیت انسپکٹر جنرل پولیس نئی ذمہ داریا ں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بطور انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری صوبے میں پولیس کے شعبے میں صوبائی حکومت کے اصلاحات کے تسلسل کو جاری رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں موثر انداز میں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صوبے میں روایتی تھانہ کلچر کو مکمل طور پر تبدیل کرنے عوام کے ساتھ پولیس کے عمومی رویے میں مثبت تبدیلی لانے اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کو عوامی توقعات کے عین مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ نئے پولیس سربراہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔