تازہ ترین

شادیر سےاڑیان میں کٹاو شدہ زرعی زمینات کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔امیر اللہ/ابولیث

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیراللہ اور نائب صدر ابواللیث رامداسی نے کہا ہے ۔ کہ حکومتی عدم توجہ اور غفلت کےنتیجے میں دریاے مستوج کے کٹاوسے ریشن کے کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ۔ اور مین چترال مستوج روڈ دریابرد ہوکر کئی دن بند رہا ۔ اب جن متاثرین کے کچھ زمینات بچ گئے ہیں ۔ ان کے گھروں کے ساتھ کھیتوں میں متبادل روڈ تعمیر کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ یہ دوہرے نقصان سے دوچار ہوگئےہیں ۔ اب ان کے گھر بالکل ہی رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں ۔ اس کے باوجود حکومت کی طرف سے سوائے فوڈ آئٹم کے ان کو کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی ہے۔ جو کہ قابل افسوس ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ ریشن کیلئے یہ بہت بڑا سانحہ ہے ۔ کہ کئی گھر مختصر عرصے میں دریا بردگی کی وجہ سے صفحئہ ہستی سے مٹ گئےہیں ۔ لیکن حکومت یہ نقصان ہوتے دیکھتی رہی ۔ جو کہ حکومتی بے حسی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر سالم نقصان والے متاثرین کی مالی مدد کی جائے ۔ تاکہ ان کو سہارا مل سکے ۔ امیر اللہ نے کہا ۔ کہ موجودہ متبادل روڈ کی تعمیر کی وجہ سے جو افراد جزوی طور پر نقصان ہو چکے ہیں ۔ وہ اب اس مقام پر مزید رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں ۔ اس لئے ان کی بھی مالی مدد کی جائے ۔ کہ وہ اپنے مکانات متبادل محفوظ جگہوں میں تعمیر کر سکیں ۔ اسی طر ح شادیر سےاڑیان میں زرعی زمینات جو کٹاو کا شکار ہوچکے ہیں ۔ ان زمین مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔انہوں نےکہا ۔ کہ اس علاقے کو مزید دریا بردگی سے بچانے کیلئے مضبوط حفاظتی پشتوں کی ضرورت ہے ۔ جن پردریا کے پانی کی کمی کے ساتھ کام کا آغاز کیا جائے ۔ امیر اللہ نے کہا کہ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ( آکاہ) نے اپر چترال کے کئی مقامات میں کئی منصوبوں کیلئے ٹینڈر طلب کئے ہیں ۔ لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ریشن جیسے متاثرہ ایریا میں کوئی ایک بھی حفاظتی بند نہیں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے ادارے سے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ آکاہ ریشن کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی پشتے منظور کرکے کام کا آغاز کرے گا ۔ تاکہ لوگوں کے گھروں ، زمینات اور باغات کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ ان کی طرف سے متاثرین میں صرف خوراک تقسیم کرنا کافی نہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ۔ کہ حکومت اور آکاہ ان کے مطالبات پر ضرور توجہ دیں گے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔