تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال کی ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی پی او لوئرچترال محترمہ ثونیہ شمروز خان کی طرف سے ڈی پی او آفس چترال میں ڈی آر سی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
ڈی پی او صاحبہ نے میٹنگ میں نوتعینات ڈی آر سی ممبران کو خوش آمدید کہا۔ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ میں عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی نسبت بحث و مباحثہ کی گئی۔ڈی آر سی ممبران نے عوام کی بہتری کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کا تہیہ کیا اور ڈی پی او محترمہ ثونیہ شمروز خان صاحبہ نے دی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔