جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس،ایوغون ڈسپنسری کے لئے فنڈ کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم اویرکا اجلاس زیر صدارت تنظیم کے صدر زار احمد خان منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں ایوغون ڈسپنسری کے مرمت کے لئے فنڈ کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی میں عبدالجبار،اصلاح الدین اور خورشید احمد کے ناموں پر اتفاق کیا گیا اور وہ کام کی بھی نگرانی کرینگے۔علاقہ معززین نے اس موقع پرکہا کہ یہ ہمارے علاج کا واحد ذریعہ ہے اس لئے اس میں جوکام ہوگا وہ معیاری ہونا چاہیئے۔علاقے کے معززین نے ڈی ایچ او سے بھی درخواست کی کہ اپنی نگرانی میں ڈسپنسری میں کام کو بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى