تجار برادری چترال کابینہ بناکر ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کی تیاری کریں اور دستور عمل کے مطابق اشتہارات چسپان کریں۔عبوری صدر حبیب حسین مغل

تمام دکاندار دستور عمل کے مطابق اپنا الیکشن مہم شروع کریں۔

چترال (چترال ایکسپریس)سابق صدر تجار یونین وموجودہ عبوری صدر تجار یونین چترال لوئر حبیب حسین مغل نے بذریعہ اشتہار تجار برادری کو اطلاع دی ہے کہ 30مئی 2021کو اُن کے صدارت اور کابینہ کی الیکشن کے سلسلے میں بازار کے جامع مسجد میں میٹنگ منعقد ہوا۔جس میں بازار کے تمام معتبر دکانداران نے شرکت کرکے تمام شرکاء نے انہیں اتفاق رائے سے عبوری صدر مقررکرکے نئی عبوری کابینہ تشکیل دینے کی منظوری دی۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چترال سے اُنہوں نے کابینہ کے ساتھ ملاقات کی اے سی صاحب نے انہیں ہدایت کی کہ وہ جلد ہی تجاریونین کی صدارت کی الیکشن کے لئے تاریخ مقرر کرکے تجاریونین چترال بازار کا الیکشن کرائے۔اُنہوں نے بذریعہ اشتہار تمام دکانداروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے لئے کابینہ بناکر ضابطہ اخلاق کے مطابق دستور عمل پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کی تیاری کریں اور دستور عمل کے مطابق اشتہارات چسپان کریں۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عبوری صدر اپنے کابینہ کے ساتھ مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کرینگے اور شیڈول کے مطابق تجاریونین کے الیکشن دستور عمل کے مطابق میں لایا جائے گا۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ تمام دکاندار دستور عمل کے مطابق اپنا الیکشن مہم شروع کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔