صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت منعقد
کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعلی نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کئے
پشاور(چترال ایکسپریس)صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ اراکین صوبائی کابینہ کے علاوہ تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو اگلے مالی سال کے بجٹ کے مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے اگلے مالی سال کی بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعلی نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کئے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں