تازہ ترین

شمسیار خان ( ریٹائرڈ زراعت افیسر) کامولانا محمداشرف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

 بونی  ( چترال ایکسپریس) ٹیک لشٹ سے شمسیار خان ( ریٹائرڈ زراعت افیسر) نے چترال کی معروف شخصیت  مولانا محمد اشرف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا  محمد اشرف ( موحوم ) جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ موحوم نے ہمارے معاشرے کو  تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ چترال کی تاریخ میں سنہرے حرو ف سے لکھا اور یاد کیا جائے گا ۔ اگر ہم مولانا ( مغفور ) کے گاؤں کی بات کریں تو بالیم جیسے ایک چھوٹے سے گاوں میں  پی ایچ ڈی اسکالر ، فوجی افیسر ، انفارمیشن کے  میدان کے شہسوار اورپائے کا  قانوں دان کے  پیدا ہونے میں  کوئی نہ کوئی دور اندیش ذہن کارفرما رہا ہوگا کہ جس نے اپنے علاقے کے نونہالوں کو نور کا راستہ دکھایا  ۔ مولانامحمداشرف (مرحوم ) نے اپنی پہلی ملازمت سے سبکدوش ہونے نے کے بعد اپنی  باقی زندگی کا بیشتر حصہ  درس و تدریس میں گزارا  اور آج اُن کی محنت کی برکت سے اُں کا علاقہ سونا اگلنے لگا ہے ۔  موت برحق ہے  کیوں کہ زندگی  اور موت ایک دوسرے کےلئے  لازم و ملزوم ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی  مولانا ( مرحوم )کی  دائمی زندگی کو خوشیوں اور سکون سے مالا مال رکھے ۔  آمیں

          انہوں نے کہا ” میں موجودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی صاحب کے ہاں تعزیت کےلئے نہیں جا سکا جس کے لئے میں ڈاکٹر صاحب سے معافی کا طالب ہوں “

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔