تازہ ترین

 بونی پل تا گولوغو ٹیک  مین روڈ پرترکول بچھانے کاکام شروع 

بونی(ذاکر محمد زخمی)بونی پل تا گولوغو ٹیک مین روڈ طویل عرصے سے مختلف وجوہات کی بنا پرتعطل کا شکاررہا۔کبھی فنڈ نہ ہونے کے بہانے بنے تو کبھی زمینات کے پیسے نہ ملنے سے التوا کا شکار رہا۔ شکر ہے کہ آخر کار اتوار کو ترکول بچھانے کا کام عملی طورپر گولوغو ٹیک بونی سے شروع ہوا۔ٹھیکدار کے نمائندے سے پوچھنے پراُنہوں نے بتایا کہ کہ انشاء اللہ ترکول بچھانے کا کام دس روز میں مکمل ہوگا۔اور اگلے پندرہ بیس دن شولڈر وغیرہ بنانے پرلگے گا۔امید ہے کہ اگلے بیس دن میں کام مکمل ہوگا جو کہ خوش ائیند بات ہے اس سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوگی بلکہ بونی بازار کو بھی گردوغبار کی عذاب سے نجات ملے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔