ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں آتشزدگی کا واقعہ
چترال(شہریار بیگ سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئی وارڈ اور کرونا ویکسینیشن سنٹر سے ملحقہ بند رہائشی کواٹروں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کا عملہ آگ بجھانے میں حصہ لیا۔فائیر بریگیڈ کے چار گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا
فائر فائٹرز ٹیم آگ پر قابو پاکر آس پاس کی بلڈنگز کو متاثر ہونے اور بڑے نقصان سے بچالیا۔پولیس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی کے فرائیض انجام دئے۔
میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈی اچ کیو ہسپتال چترال نے میڈیا کو بتایا کہ آگ ان کوارٹروں میں لگی جو بند تھے اور محکمہ C&W نے انہیں گرانا تھا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں