ڈی پی او اپر چترال ذولفقار علی تنولی کا ڈی آرسی ممبران کے ساتھ میٹنگ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس افسر عبدالغفور آفریدی کے ہدایت پر ڈی پی او آفس آپر چترال میں ضلعی مصالحتی کمیٹی (ڈی آر سی)کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس میٹنگ میں آپرچترال کے ڈی ار سی کے تمام ممبران شریک ہوئے۔
ڈی پی او اپرچترال ذولفقار علی تنولی نے DRC ممبران کے کاوشوں کو سراہا۔ اور کہا کہ ڈی ار سی عوامی مسائل افہام تفہیم سے حل کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ جو کہ بہت اچھا اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ آئی جی پی کے وژن کے مطابق ڈی ار سی نے خیبر پختونخواہ میں سینکڑوں مختلف نوغیت کے کیسیز احسن طریقے سے نمٹائی ہے۔ ڈی آر سی ممبران نے عوام کی بہتری کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔