
عبوری کابینہ تجار یونین چترال بازار کا اجلاس،الیکشن کرانے کے لئے نیا ووٹر لسٹ بنانے اورکسی بھی مسئلے کے حل کے لئے عبوری کابینہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
چترال(چترال ایکسپریس)پیر 21جون کو عبوری کابینہ تجار یونین چترال بازار کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ذیل قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔قرارداد کی رو سے اگر بازار میں تجار برادری اورانتظامیہ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتو وہ عبوری کابینہ سے رجوع کریں۔بازار میں الیکشن کرانے کے لئے نیاووٹر لسٹ بنایا جائیگا۔قرارداد میں انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ حسب سابق الیکشن میں عبوری کابینہ کے ساتھ تعاون برقرار رکھے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تجار یونین لوئر چترال کا سوشل میڈیا (فیس بک)میں پیج اور آئی ڈی نہیں ہے لہذا آئیندہ کیلئے اگرکسی نے تجار یونین چترال بازار کے نام سے سوشل میڈیااستعمال کی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ایک بیان میں عبوری کابینہ تجار یونین چترال بازار نے کہا ہے کہ اگر کسی دکاندار کوکاروباری مسائل درپیش ہوں تو وہ عبوری کابینہ کے صدر حبیب حسین مغل،نائب صدرقاری فضل محمد، جنرل سیکرٹری سیف الاحمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل واحد،سرپرست اعلیٰ فضل رزاق اور آفس سیکرٹری میر صوات خان سے رابط کریں۔
