وزیر اعلیٰ محمود خان کا پشاور میں پی پی پی کے رہنما ملک جہانگیر اور باجوڑ میں اے این پی کے رہنما ملک عبدالغنی کے قتل کے واقعات کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک جہانگیر اور باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبدالغنی کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ان واقعات میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔