تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے کو شر پسندی کا ایک بزدلانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی بھی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔