تازہ ترین

بو نی بوزند روڈ میں کام کی رفتار کو تیز کرانے اور کھوت گودام میں نا قص کام کا نوٹس لیکر انکوائری کی جائے، منہاج الدین صدر پی ٹی آئی تور کہو موڑ کہو

اپر چترال (چترال ایکسپریس)پا کستان تحریک انصاف تور کہو موڑ کہو کے صدر منہا ج الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مو جودہ حکومت نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو تاریخ میں سب سے زیا دہ فنڈ مختص کرنے کے باو جود سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ پبلک کو ریلیف پہنچا نے میں نا کام ہو چکا ہے۔ خا ص کر کے PRسینٹر (گرین گودام) کھوت میں انتہائی نا قص کام ہواہے گودام کی عمارت کو دیکھ کر شرم محسوس ہورہی ہے یہ گودام کے دیوار بننے سے پہلے RRMکے تھے۔ سارے گوداموں میں RRMکے دیوار بن گئے مگر صرف کھوت گودام میں سنگل بلاک کے دیوار بن گئے ہے دیواریں بنا نے کے 4مہینے میں گودام کی فرش بیٹھ گئی۔اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے کے ساتھ اُنہوں نے کئی مر تبہ میٹنگ کی ایس ڈی اونے فرش کو 4انچ پھر کنکریٹ کرنے کا حکم دے دیا دیوار ابھی ہل چکی ہیں اوپر چھت میں بیم کا پتہ نہیں دیواریں ٹھیک کرنا دور کی بات وائر نگ بھی انتہا ئی نا قص کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایم اینڈ آر میں کروڑوں روپے آتے ہیں تما م پلوں کی حا لت انتہا ئی کمزور ہو چکی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حا دثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ مگر حیرانگی اس بات پر ہے کہ جون کا مہینہ جب بھی آتی ہے تو میدا نی جگہوں میں کا م کر تے ہوئے ٹھیکہ دار اور ڈیپارٹمنٹ کے بندے نظر آتے ہیں۔ تورکھو روڈ میں بھی کا م سست روی کا شکار ہے جس سے بھی ہم مطمئن نہیں اس کے متعلق کئی بار متعلقہ زمہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہورہا ہے صرف یقین دہا نی کروارہے ہیں جس پر ہمیں اعتبار نہیں جب بھی جو ن کا مہینہ آتا ہے کمپنی کے ما لکان سارے بو نی بو زند روڈ پر نظر آتے ہیں مشینری پہنچا ئے جا تے ہیں ابھی معلوم ہو اہے کہ استارو تک تر کول بچھا رہے ہیں روڈ کو لیول کر نے کے لئے گریڈر مشین نہیں ہے۔ کشاد گی کا کام پہاڑی میں مکمل نہیں ہوا ہے 11سالوں میں 10فٹ روڈ بھی مکمل طور پر نہیں بنا سکے۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ،منسٹر سی اینڈ ڈبلیو اور معاون خصو صی وزیر زادہ سے بھر پور اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ بو نی بوزند روڈ میں کام کی رفتار کو تیز کرانے اور کھوت گودام میں نا قص کام کا نوٹس لیکر انکوائری کر کے فوری طور گودام کے کام مکمل کر کے متعلقہ ادارے کو حوالہ کیا جا ئے۔ بصورت دیگر ہم تور کہو اور موڑ کہو کے عوام بھر پور احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔