وزیر اعلی محمود خان کا سنئیر صحافی اور اینکر پرسن جاوید اقبال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار ،لواحقین سے تعزیت ۔ 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سنئیر صحافی اور اینکر پرسن جاوید اقبال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

درایں اثناء وزیر اعلی نے سنئیر صحافی زاہد میروخیل کے والد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔