ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر چترال کے زیر اہتمام چترال ٹاؤن میں ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر چترال کے زیر اہتمام چترال ٹاؤن میں ہفتہ وار صفائی مہم کا آغازکیا گیا،اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدقاسم،سینئر سول جج آصف کمال اور ڈسٹرکٹ بار ایوسی ایشن کے صدرنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کے زیر قیادت اگاہی ریلی نکالی گئی جو سیشن کورٹ چترال سے شروع ہوکر شاہی قلعہ روڈ سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار روم تک اوربارروم سے واپس سیشن کورٹ پہنچی۔ریلی میں ججز صاحبان،جوڈیشیری اسٹاف،وکلا ،محکمہ پولیس کے افیسراور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے مختصر خطاب میں چیف جسٹس اف پشاور ہائی کورٹ کی حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لوئر کی طرف سے ہفتہ صفائی مہم کے اہتمام پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ججز صاحبان،وکلاء برادری،جوڈیشیری،محکمہ پولیس اور صحافی برادری کا بھی صفائی مہم میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ صفائی واک ایک علامتی تھااصل میں بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ اپنے محلوں کوگھروں کو،بازاروں کو،شہروں کو اور اپنے ملک کو صاف وشاداب رکھیں۔انہوں نے جوڈیشیری اور ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے چیف جسٹس اف پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں چیف جسٹس کی طرف سے صفائی مہم میں پہل سے عوام میں اچھا تاثر پیدا ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔