تازہ ترین

چترال کے دونوں اضلاع کے عوام ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنی فیملی کا اندراج یقینی بناکر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔قاضی فیصل احمد سید

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)قاضی فیصل احمد سید ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال اپنی ایک پریس ریلیز میں چترال کے دونوں اضلاع کے عوام الناس سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور چترال سے باہر مقیم چترالیوں سے باالخصوص یہ مطالبہ کیا ہے۔کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے حالیہ پریس ریلیز کے مطابق کے۔پی۔کے میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ عام عوام جن کی عمر اٹھارہ سال ہو قومی شناختی کارڈ بھی بنایا ہو وہ اپنی موبائل فون سے 8300 پر میسج کریں تصدیق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر واقع زرگراندہ میں جاکر وہاں موجود فارم پر کرکے اپنی ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنی فیملی کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ اندراج کاوقت محدود ہے انہوں نے چترال سے باہر چترالیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اس ووٹر لسٹ ہی ذریعہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم اپنی قوم/|صوبائی اسمبلی کے نشت میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں سے خصوصی دخواست کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اٹھارہ سال سے اوپر افراد کی انداراج کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔