تازہ ترین

وزیراعلی خیبر محمود خان کا لکی مروت کے علاقہ جابو خیل میں گھرپرنامعلوم افراد کے حملے کی مذمت

پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت کے علاقہ جابو خیل میں گھر پر نامعلوم افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے گھر پر حملے کو بزدلانہ قدم اور پختون روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے واقعے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔