اپرچترال انتظامیہ کاقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کاانعقاد۔۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنراپر چترال کے احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ۔ اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، سب ڈویژنل آفیسرز سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو،تحصیلدار مستوج/موڑکہو/تورکہو اور تحصیلدار محکمہ بندوبست اپر چترال نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں سرکاری اراضیات، پُرانے سرکاری روڈز،کھیلوں کے میدان العرض وہ تمام سرکاری جگہے جہاں تجاوز کنندگان غیر قانونی طور پر قابض ہیں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اے،سی مستوج نے تمام شراکاء کو حکم دیا کہ وہ سرکاری سڑکوں سے متعلق ریکارڈ جلد از جلد محکمہ بندوبست اپر چترال سے حاصل کریں تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تجاوز کنندگان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔