انتقال پر ملال

اپر چترال مستوج چپاڑی کے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار حاکم اکبرعلی خان انتقال کرگئے۔علی آباد چپاڑی میں سپردخاک کردئیے گئے۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال مستوج چپاڑی کے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار حاکم اکبرعلی خان مختصرعدالت کے بعدپیرکے روز بونی ہسپتال میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔مرحوم حاکم اکبرعلی خان کوآبائی قبرستان علی آباد چپاڑی میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم چمرکن ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹرشجاعت علی بہادر،محمدعلی،  اے کے آر ایس پی کےذوالفقارعلی،امجدعلی خان،مظہرعلی کے والدمحترم اورڈاکٹرسعدملوک،شمس الحق قمر،انجینئرمحسن علی وعبدالحمیدریشن کے سسرجبکہ کھوارآدب کے مشہورشاعر،ادیب رحمت اکبرخان رحمت مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔