بی جان ہوٹل چترال کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی کو پشاور ہائیکورٹ کی سوات سرکٹ بنچ نےخارج کردیا

چترال(چترال ایکسپریس)چترال کے پہلے فائیو اسٹار ہوٹل بی جان کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی کو پشاور ہائی کورٹ کی سوات سرکٹ بینچ نے پیر کے روز خارج کردیا جسے اس ماہ کے اوائل میں دیا گیا تھا۔ زیر تعمیر بی جان ہوٹل کے سائٹ میں شامل قطعہ اراضی پر شہزادہ ریاض الدین اور اس کے بھائیوں نے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد پہلے سیشن کورٹ لویر چترال سے اسٹے آرڈر لیاتھا جسے بعد میں ختم کرنے پر دارالقضاء سوات سے حکم امتناعی لےکر کام رکوا دیاگیا تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔