تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کے خصوصی احکامات پر ریسکیو1122 نے ہائی کورٹ بینچ مینگورہ ( دارلقضاء)میں موبائل ہسپتال قائم کردیا

سوات (چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے خصوصی احکامات پر ریسکیو1122 نے ہائی کورٹ بینچ مینگورہ ( دارلقضاء ) میں موبائل ہسپتال قائم کردیا اور ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا۔ اس موبائل ہسپتال کے قیام سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں وکلاء سمیت عدالت آنے والے سائیلن کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بروقت میسر ہوں گی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بینچ کے وفد نے ایسو سی ایشن کے صدر سعید خان کی قیادت میں وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کرکے انہیں پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ میں وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے تھے۔ وفد نے وزیر اعلی سے بینچ میں ایک موبائل ہسپتال فوری طور پر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ موبائل ہسپتال کے قیام پر ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔