تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان شمالی وزیرستان کے علاقہ دواتوئی میں سرحد پار سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دواتوئی میں سرحد پار سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و امان کے لئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔