تازہ ترین

سابقہ دشمنی کی بنیاد پر عشریت میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا

دروش(چترال ایکسپریس) تحصیل دروش کے گاؤں عشریت میں سابقہ دشمنی کی بنیاد پر تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صبح 7بجے مسمیٰ ہاشم وغیرہ پسران عجب سکنہ کوٹگاہ عشریت نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کرکے مسمیٰ اقبال، طارق پسران مشرف اور شیر اعظم سکنہ پتو دام کو قتل کردیا۔ وجہ قتل سابقہ دشمنی بتائی گئی ہے۔ وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم مقامی پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش لائی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان بھی دروش پہنچے، انہوں نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ سال عشریت میں ایک واقعے میں ملزمان کا قریبی عزیز قتل ہو گیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزمان نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔