گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کامولانا عبدالاکبر چترالی کوکرپشن کے بارے میں مناظرے کا چیلنج

چترال(چترال ایکسپریس)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤںچیرمین مغل باز، صدر نور احمد خان اور سینئر رہنما صدیق احمد ایوبی نے چترال سے قومی اسمبلی کے رکنمولانا عبدالاکبر چترالی کو 5جولائی پیر کے دن صبح دس بجے پریس کلب میں کرپشن کے بارے میں مناظرے کا چیلنج دے دیا جسےقبول نہ کرنے کی صورت میں ٹھیکہ دار برادری منگل کے دن پریس کانفرنس میں ان کے خلاف تمام حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا چترالی بے شک اپنی انکوائری کا شوق پورا کرلے لیکن ان کے ہاتھ کچھ آنے والا نہیں ہے کیونکہ کسی نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کا جھوٹا واویلا مچاکر مولانا چترالی نے ایم ایم اے دور میں اپنی رکنیت قومی اسمبلی کے دوران بھی چترال میں ترقیاتی منصوبوں کو تباہ وبرباد کردیا۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ خشک سالی کے لئے مختص فنڈ ڈیرا پروگرام میں چترال میں بڑے پیمانے پر زیر تعمیر تین ایریگیشن چینلز درون اویر، سنگور اور لاوی کو انکوائری میں ڈال کر ان منصوبوں کو ختم کرادیا اور تورکھو ر وڈ، شندور روڈ اور دوسرے منصوبوں میں بھی انکوائری شروع کرادی لیکن ان میں ایک پائی کی کرپشن بھی سامنے نہیں آئی لیکن یہ منصوبے بیس سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکے اور اس طرح علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔