تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان کا اٹک میں پولیس کی طرف سے مبینہ طور پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دیر چکدرہ کے رہائشی  کی ہلاکت کا واقعے کا نوٹس 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اٹک میں حضرو کے مقام پر پولیس کی طرف سے مبینہ طور پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دیر چکدرہ کے رہائشی ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اٹک پولیس کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ماورائے قانون اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوو ¿ں سے غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں گی اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اورمتاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔