تازہ ترین

گرم چشمہ پرابیگ روڈ ،ژیتور گول کے مقام پر پل کی حالت انتہائی خراب , کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔ ۔

چترال(چترال ایکسپریس)گرم چشمہ پرابیگ روڈ ژیتور کے مقام پر پل کو بنے سات سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اس پل کی حالت انتہائی خراب ہے جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ پی پی پی کے دور حکومت میں سلیم خان کی خصوصی تعاون اور فنڈ سے اس پل کو بنایا گیا تھا جو کہ قریبا سات سال سے موجودہ حکومت کی عدم توجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے مرمت کا کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ پل گرنے کے قریب ہے بھاری بھر ٹریفک اور آلو وغیرہ کی اس واحد پل سے لانے لے جانے کی وجہ سے اس کی حالت انہتائی مخدوش ہے ۔پی ٹی آئی کے مقامی اور ضلعی انتظامیہ اور معاون خصوصی وزیرذادہ کی خصوصی توجہ کی طالب اس پل کو جلد از جلد مرمت کرنے یا ازسرنو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے ۔وزیرزادہ ان دنوں مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کررہے ہیں مگر اتنے بڑے علاقے میں اب تک اس کا کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آرہا ۔امید ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی قائدین اس طرف بھی نظر کرم فرمائیں گے کیونکہ خالی خولی انصاف کے یہ نعرے عوامی مشکلات کا ازالہ نہیں کرسکتے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔