تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمتک رتے ہوئے واقعے میں تین سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے ایک سکیورٹی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے، ملک میں امن و امان کے لئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

<><><><><><><>

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔