
وزیراعلیٰ محمود کا واڑی میں پولیس کی اشتہاری ملزم کے خلاف کارروائی کے دوران ایس ایچ او رفیع اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے دیر بالا کے علاقہ واڑی میں پولیس کی اشتہاری ملزم کے خلاف کارروائی کے دوران ایس ایچ او رفیع اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبے میں امن و امان کے سلسلے میں پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن پر صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کو بجا طور پر فخر ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
