چترال ٹاون پولوگراونڈ کے نزدیک ایک شخص کی فائرنگ سے افغان باشندہ جان بحق۔ملزم بندوق سمیت گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس) چترال شہر میں ایک شخص کی فائرنگ سے افغانستان ننگرہار سے تعلق رکھنے والا افغان باشندہ جان بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چترال پولوگراونڈ کے نزدیک ایک مارکیٹ کی پہلی منزل سے ایک شخص نے راہگیروں پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک افغان باشندہ مسمی عبدالبصیر ولد چار گل جان بحق اور ایک زخمی ہوگا۔جبکہ آس پاس موجود باقی لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی۔پولیس نے موقع پرجان کی پروا نہ کرتے ہوئے انتہائی بہادری سے مبینہ ملزم مسمی شاہین ولد موسی خان ساکنہ مولدہ چترال کو بندوق سمیت گرفتار کرلیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بندوق لائسنس یافتہ ہے۔وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔