تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان نے لیجنڈ اداکار یوسف خان ( دلیپ کمار) کے انتقال پر افسوس کا اظہار 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لیجنڈ اداکار یوسف خان ( دلیپ کمار) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات اور کامیابیوں کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے فلمی دنیا کا ایک سنہرا باب بند ہوگیا لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔