تازہ ترین

ٹیلی نار کے بعد پی ٹی سی ایل کی طرف سے چترال نیٹ صارفین کے ساتھ مذاق شروع ہوچکا ہے،آن لائن کلاسیں لینے والے طلبہ وہ طالبات سمیت ہر شعبہ زندگی متاثر ہو رہا ہے،جہانزیب احمد

چترال(نمائیندہ چترال ایکسپریس)ٹلی نار کے بعد پی ٹی سی ایل کی طرف سے چترال نیٹ صارفین کے ساتھ مذاق شروع ہوچکا ہے۔ کئی دن سے روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں گھنٹوں انٹر نیٹ غائب رہتی ہے۔ جس کی وجہ آن لائن کلاسیں لینے والے طلبہ وہ طالبات سمیت ہر شعبہ زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ یہ باتیں جے آئی یوتھ ضلع چترال کے صدر جہانزیب احمد نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کی۔
انھوں نے پی ٹی سی ایل کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ جب طلبہ وطالبات کی آن لائن کلاسز جاری ہوں اس دوران مرمت کے بہانے انٹرنیٹ کی سہولت کو بند رکھنا نہایت افسوس ناک ہے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا اور انٹرنیٹ کی غیر منقطع سلسلہ جاری نہ رکھا گیا تو ہم پی ٹی سی ایل کے خلاف میدان میں نکل آئیں گے۔ صدر جے آئی یوتھ چترال نے پی ٹی سی ایل کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار کی خراب سروس کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار چترال کے صارفین کو صاف اور باسہولت سروس دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ اور گزشتہ 5 سالوں سے عوامی شکایت کے باوجود سروس میں بہترین نہ لانا ان کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ صدر جے آئی یوتھ چترال نے فوری طور پر اپنی سروسز درست نہ کرنے اور بلا تعطل عوام الناس کو سہولت فراہم نہ کرنے کی صورت میں پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار دونوں کے خلاف سخت احتجاج کرنے اور طلبہ کو لیکر پی ٹی ایل کے آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔