حالیہ میٹرک/انٹر امتحانات کیلئے دوسرے اضلاع کے اساتذہ کی چترال میں امتحانی ڈیوٹی لگانے پر چترال کی ثقافتی اور سماجی ساکھ کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے (ITA چترال)

چترال(چترال ایکسپریس)بدھ 7 جولائی کو انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لو ئر چترال کا ایک اہم اجلاس عبدالغنی صدر انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لوئر چترال گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں حالیہ میٹرک امتحان کے لئے KPK کے دوسرے اضلاع سے اساتذہ کو چترال میں امتحانی ڈیوٹی لگانے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اس عمل میں پشاور بورڈ کے ذِمہ داران کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چترال کے لئے قرعہ اندازی میں دوسرے اضلاع کے اساتذہ کو شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ ضلع میں ہر کیڈرز کے اساتذہ موجود ہیں۔دور دراز اضلاع کے اساتذہ کوامتحانی ڈیوٹی لگانے کا مقصد سرکاری خزانے کو دُگنا نقصان پہنچانے کی مترادف ہے۔ ایسے اقدامات سے چترال کی ثقافتی اور سماجی ساکھ کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح کے فیصلوں سے امتحانی ڈیوٹی کے دوران طلباؤطالبات سے تحفے تحائف اکھٹا کرنے اور امتحان میں طلباء سے نقل کروانے کے شکایات منظرعام آتے رہتے ہیں۔ لہذا پشاور بورڈ کو آگاہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اسکی تمام تر ذمہ داری پشاور بورڈ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔