تازہ ترین

پارٹی قیادت اور اراکین کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں۔نو منتخب صدر تحریکِ انصاف مستوج بابر علی

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل مستوج کے نو منتخب صدر بابر علی نے اپنے بیان کے ذریعے پارٹی قیادت اور تمام اراکین کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ انہوں نے ایک اجلاس کے ذریعے مجھ پر بھرپور اعتماد کرکے تحصیل مستوج کے لیے مجھے صدر منتخب کر لیا۔ انہوں نےکہا کہ ان کا بحیثیت صدر منتخب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات اور چلینج بھی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اعتماد کو بحال رکھنے پارٹی کو متحداور منظم کرنے کے ساتھ عوامی خدمات کے لیے دن رات ایک کرکے محنت کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا ان مقاصد کے حصول کے لیے اکیلے وہ کچھ نہیں کر سکتے جب تک تحریکِ انصاف کے سنئیر اراکین ان کے شانہ بہ شانہ رہتے ہوئے انہیں راہ نمائی نہیں کرینگے۔اس لیے پارٹی کے سنئیر قیادت اور جملہ اراکین سے استدعا کی کہ پارٹی اور عوامی مفاد کے خاطر ان کی رہنمائی کرتے رہے۔تاکہ تحریکِ انصاف انے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور تیاری کے ساتھ اتحاد و اتفاق سے الیکشن میں حصہ لے سکے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جس طرح انہیں حوصلہ دیا گیا ان کی انتخاب پر انہیں مبارک باد دی گئی وہ ان سب کے مشکور ہیں۔ یاد رہے بابر علی باصلاحیت،خوش اخلاق اور جذبہ خدمت سے سر شار نوجواں ہیں جو تحریک انصاف سے اس وقت سے وابستہ ہیں جس وقت تحریکِ انصاف علاقے میں نووارد تھی۔اخلاص سے تحریک کے ساتھ وابستہ رہے اور خدمت کو شغار بنا کر سنجیدگی اور خاموشی سے اگے بڑھتے گئے۔ یہ ہی وجہ کہ پارٹی قیادت اور اراکین نے آپ پر بھرپو اعتماد کرتے ہوئے اس اہم عہدے کے لیے انہیں مناسب سمجھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔