تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کالکی مروت کے علاقہ شہباز خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت کے علاقہ شہباز خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمتکرتے ہوئے واقعے میں اے ایس آئی کلیم اللہ کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔