تازہ ترین

تین سگی بہنیں کارپٹ دھوتے ہوئے پھسل کر دریائےشغور میں گرکر جان بحق

چترال ( نمایندہ ایکسپریس )تین سگی بہنیں کارپٹ دھوتے ہوئے پھسل کردریائےشغور میں جا گریں اور ڈوب کر جان بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق درونیل کریم آباد سے تعلق رکھنے والی فوزیہ میر،مسکان میراور اریشین میر دختران میراحمد جمعہ کے روز دریائے شغور کے کنارے کارپٹ دھوتے ہوئے پھسل کر دریا میں جا گریں اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں دریا سے برآمد کر کے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچایا گیا۔ ذرایع کے مطابق فوزیہ میر سوات میں نرسنگ کررہی تھی۔مسکان میر چھٹی پر تھی آور اریشین پانچویں کے طالبہ تھی۔افسوس ناک واقعے کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔

 درایں اثنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس واقعے پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنج کی ان لمحات میں صوبائی حکومت ان کے غم میں شامل ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔