کالاش ویلی رمبور کے عوامی حلقوں کا موبائل اور انٹر نیٹ کی خراب اور ناقص کارکردگی کی بنا پر احتجاج

چترال ( نمایندہ ایکسپریس ) کالاش ویلی رمبور کے عوامی حلقوں نے موبائل اور انٹر نیٹ کی خراب اور ناقص کارکردگی کی بنا پر احتجاج کیا ہے ۔ اور جلد از جلد اس میں موجود نقائص دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسین لینے والے طلباء و طالبات ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں ۔ علاقے کے لوگوں اور طلباء کی نمایندگی کرتے ہوئے مقامی سوشل ایکٹی وسٹ فتح اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کالاش ویلی رمبور کے لوگ موبائل و انٹرنیٹ سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ کہ جدید سہولیات کی وجہ سے انہیں اپنے عزیزوں ، رشتےداروں سے بات کرنے اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی جملہ ضروریات گھر بیٹھے حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ خصوصا طلباء و طالبات کویڈ 19 کے باعث آن لائن کلاسین لینے کے قابل ہوں گے ۔ جو کہ ابتدائی طور پر تو بہتر رہا ۔ لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے لوگوں کی توقعات کو بری طرح زک پہچا ہے ۔ صبح سویرے اور سہ پہر کے بعد موبائل پر کسی سے بات ہوتی ہے اور نہ انٹر نیٹ کی سہولیات حاصل کرنا ممکن ہے ۔ اس لئے علاقے کے تمام لوگ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔ جبکہ طلبہ کی تعلیم تو بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ۔ کہ ٹاور میں سولر سسٹم کی کارکردگی کمزور ہو چکی ہے ۔ اور جنریٹر کے استعمال کےلئے جو (فیول ) تیل پہلے لایا جا رہا تھا ۔ اب نہیں لایا جا رہا ۔ جس کی وجہ سے ٹاور کیلئے پاور کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فی الحال رمبور وادی میں انٹر نیٹ کی سہولت تین کلومیٹر سے بھی کم ایریے میں انتہائی ناقص حالت موجود ہے ۔ جس سے وادی کے لوگ ، سیاح اور طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے سے یکثر محروم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ چترال سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ متعلقہ کمپنی کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس دینے کا پابند بنایا جائے ۔ اور فوری طور پر سروس میں موجود خامیاں دور کی جائیں ۔ بصورت دیگر رمبور وادی کے لوگ متعلقہ کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔