تازہ ترین

گرم چشمہ میں محفل مشاعرہ یوم تاسیس (آداب تریچمیر گرم چشمہ) کی طرف سے منایا گیا

چترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز گرم چشمہ میں محفل مشاعرہ یوم تاسیس (آداب تریچمیر گرم چشمہ) کی طرف سے منایا گیا جس میں گرم چشمہ انجگان کے شعراء کے ساتھ ساتھ پورے چترال سے کھوار آداب کے نامور شعراء نے محفل کو رونق بخش دی۔
اس پروگرام میں آداب تریچمیر گرم چشمہ کی طرف سے بابائے آداب مسرت بیگ مسرت، عمران علی عشان، ایم زاہد افنان، سلطان صلاح الدین صالح، سید صدام علی انداز اور سید اکرام علی شاہ ایان کو ادبی ایوارڈ جبکہ فنکار صدائے انجگان امتیاز احمد اسیر اور کھوار نعت خواں بلبل چترال قاضی احتیشام الحق کو ثقافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کے اندر حب الوطنی، حب الثقافتی پیدا کرنا اور نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر شعراء میں سے اکثریت کا یہ کہنا تھا کہ ایسے محفل زیادہ سے زیادہ منعقد ہونی چاہئے تاکہ نوجوانوں کے اندر سینہ تان کے بولنے یعنی بولڈنیس پیدا ہو۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔