تازہ ترین

سلیم خان کا پی پی پی خیبر پختونخواہ کے لیے ڈپٹی انفارمشن سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آمد پر پارٹی کے جیالوں نے شاندار استقبال کیا۔

چترال (چترال ایکسپریس) سابق صوبائی وزیر سلیم خان کا پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے لیے ڈپٹی انفارمشن سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آمد پر پارٹی کے جیالوں نے شاندار استقبال کیا۔استقبالی ریلی لواری ٹنل پہنچی جہاں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی جلوس لواری ٹنل میں موجود تھی۔استقبالیوں سلیم خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پارٹی نعرے لگائے گئے,چترال آتے ہوئے مختلف مقامات پر جیالوں سے سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے خطاب بھی کیا دورش ٹاون اور چترال ٹاون میں الگ الگ خطاب میں سابق صوبائی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ چترال کو اہمیت دیتے آیا ہے انہوں کہا میری صوبائی کابینہ میں نامزدگی بلاول بھٹو کے خصوصی دلچسپی سے ہوئی ہے۔جس پر میں پورا اُترنے کی بھرپورکوشش کرونگا اور پارٹی کو ضلع میں مزید فعال بناکرعوام کی خدمت کرونگا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے انجینئر خورشد آزاد،نصرت آزاد، فضل خالق ودیگرپارٹی ورکروں کاا ستقبالی ریلی میں شرکت کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر لوئرچترال کے سینئر پارٹی عہدہ داران عالم زیب ایڈوکیٹ،قاضی سجاد ایڈوکیٹ، قاضی فیصل،سیکندر حیات،سرور کمال ایڈوکیٹ،عبدالحمید ،صاحب جان اور اقبال حیات سمیت دیگر نے لوئر چترال کی طرف سے جبکہ عبدرازاق براموش نے اپر چترال کی طرف سے نمائندگی کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔