ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان نے منشیات فروشوں کے خلاف ٹیم تشکیل دے دی۔منشیات فروشوں کے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت۔

نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے..ڈی پی او سونیہ شمروز خان

چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال سونیہ شمروز خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک خیبرپختونخواہ کے وژن کے مطابق Norcotics Eradication Teamکا قیام عمل میں لایاہے۔لوئر چترال پولیس منشیات(آئیس)کے خلاف ڈی ایس پی اقبال کریم کی قیادت میں کریک ڈاون کریگی۔ڈی پی او چترال نے تشکیل کردہ ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کویقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو (آئیس) سمیت دیگر منشیات سے بچانے کے لئے اپنے محدود وسائل اور پوری توانائی کو برائے کارلاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔