تازہ ترین

پا ک ترکی جائنٹ چیمبرآف کامرس کا ویڈیو لنک اہم اجلاس ایف پی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا 

پشاور(چترال ایکسپریس)پا ک ترکی جائنٹ چیمبرآف کامرس کا ویڈیو لنک اہم اجلاس زیر صدارت امجدرفیع فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ہیڈکوارٹر میں منعقد ہواجس میں خیبرپختونخوا سے ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان اور مردان چیمبرکے صدر ظاہر شاہ نے اتظہار خیال کیا۔ پاک ترکی جائنٹ چیمبر کے اہم اجلاس میں سرتاج احمد خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہائیڈل پاﺅرسٹیشن، معدنیات،سیاحت اور باہمی دوطرفہ تجارت اور باڈرسٹیشن میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگارہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا ریجنل آفس صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایک جامع پریزنٹیشن بھی دے گی۔ ترکی کی باڈرسٹیشن ڈیویلپمنٹ میں مہارت ہے، ترکی نے یورپ کے ساتھ اپنے باڈرسٹیشن اعلیٰ معیار کے بنائے ہیں اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے ویڈیولنک اجلاس میںترکی کو خیبرپختونخوا کی 11باڈرسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کردی ۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے باڈرسٹیشن کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانے میں ترکی خیبرپختونخوا کی مدد کرے۔ انہوں نے کہ صوبائی حکومت اور خصوصا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان ترکی کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہائیڈل پاﺅرسٹیشن،سیاحت، معدنیات اور دوطرفہ تجارت میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور ترکی حکومت اور ترکی کی بزنس کمیونٹی صوبے میں سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع مردان چیمبرآ ف کامرس صدرظاہر شاہ نے ماربل اور جیم سٹون میں ترکی کی بزنس کمیونٹی کی دلچسپی کو سراہا۔ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا ریجنل آفس کی جانب سے بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے فیصلہ کیا گیاکہ آئندہ اجلاس میں مل کرہرسیکٹرکے مناسبت سے جامع پورٹ تیارکی جائے گی تاکہ صوبے کے کاروبارکو سازگارہ ماحول سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔