مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کاجنرل باڈی اجلاس (ر)پروفیسر ممتاز حسین کی زیرصدارت منعقد

چترال (چترال ایکسپریس)مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کاجنرل باڈی اجلاس (ر)پروفیسر ممتاز حسین کی زیرصدارت منگل کے روزمقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوا جس میں چارایجنڈے پرغورکیاگیا۔17جولائی 2021 کومرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے نائب صدرصادق اللہ صادق (مرحوم) کی یادمیں تعزیتی پروگرام کاانعقاد کیاجائے گا،حلقہ جات کوفعال بنانے کے لئے لالحہ عمل مرتب کی جائے گی،اجلاس میں عیدکے بعدمرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کاجنرل باڈی اجلاس بلاکرتنظیم نوکرنے پرغورکیاگیا اور مرکزی انجمن وحلقہ جات کے مستقبل کوبہتربنانے کیلئے حاضرین سے رائے لیاگیا۔اجلاس میں مرکزی انجمن ترقی کہوار چترال کے صدرشہزادہ تنورالملک،جنرل سیکرٹری ظہورالحق دانش،عنایت اللہ اسیر،محمدعرفان عرفان،چیئرمین شوکت علی شوکت،افضل اللہ افضل،شہزادہ مبشرالملک،شہرادہ فہم عزیز،محبوب الحق حقی،الطاف حسین خیاب،جناح الدین پروانہ،فدالرحمن فدا،سیدنذیرحسین شاہ نذیر،شیربڑانگ گداز،سعیدالرحمن سعیدی،ظفراللہ ماحی،اسماعیل الرحمان رحمانی اوردیگرنے شرکت کی۔مقریرین نے انجمن ترقی کہوار کے لئے مستقل طورپردفترلینے،حلقہ جات کوفغال بنانے دوسرے مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے پرغورکیاوہ کمیٹی متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔صدرمحفل (ر)پروفیسر ممتاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجمن ترقی کہوار کے دستورپرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت حلقہ جات کوباختیاربنایاجائے گا۔انجمن ترقی کہوار چترال میں بولی جانے والی زبانوں کاایک نمائندہ ادارہ ہے اس کومزیدفعال بناناہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔